وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے ترک سفیر کو تقرری پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترکی کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔