لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن سے دو ہفتے قبل اغوا ہونے والی 19 سال کی طالبہ بازیاب کروالی گئی۔
ڈی آئی جی کامران عادل کے مطابق لڑکی حریم النسا کو لاڑکانہ سے بازیاب کروایا گیا ہے۔
کامران عادل نے بتایا کہ حریم النسا نے پڑھائی پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر چھوڑا تھا۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ حریم کالج سے داتا دربار گئی، وہاں سے نامعلوم خاتون اسے ورغلا کر لاڑکانہ لے گئی تھی۔
کامران عادل نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کو لاڑکانہ سے بازیاب کروایا۔