وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ امیر طبقے کو کچھ اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ غریب طبقے کا معاشی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے مزید کہا کہ ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد غریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے، غریب عوام کو ریلیف کا کچھ بوجھ وفاقی حکومت اور کچھ صاحب استطاعت لوگوں کو اٹھانا ہوگا۔