اسلام آباد میں گزشتہ رات 4 گھنٹے تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوتی رہی، بارش کے باعث سیکٹر ایچ 13 میں عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہوگیا، واسا نے راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے مطابق ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکال رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ہونے والی بارش کی وجہ سے سیکٹر ایچ 13 کی عمارتوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔
عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ بر وقت کارروائی کے لیے ریسکیو عملہ الرٹ ہے۔
دوسری جانب واسا نے راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ ہو گئی۔