وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبے میں صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔
حمزہ شہباز نے ہدایت دی کہ ڈپٹی کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران فیلڈ وزٹ کرکے صفائی پلان کا جائزہ لیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کیے جانے والے تمام انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کانگو وائرس اور ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے وضع کردہ پلان پر عمل کیا جائے.
واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔