• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور چین کے وزیرِ خارجہ آج ملاقات کریں گے

تصویر: غیر ملکی میڈیا
تصویر: غیر ملکی میڈیا

امریکا اور چین کے وزیرِ خارجہ کی آج انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور چین کے وزیرِ خارجہ انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین اور امریکا بڑے ممالک ہیں، معمول کے تبادلۂ خیال کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان اکتوبر 2021 کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید