• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: چینی و امریکی وزرائے خارجہ نے ملاقات کو تعمیری قرار دے دیا

امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، جسے دونوں فریقین نے تعمیری قرار دے دیا۔ 

انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اس ملاقات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہماری آج کی ملاقات سود مند، واضح اور تعمیری رہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات نہ صرف ہمارے بلکہ پوری دنیا کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا، چین تعلقات اور مسابقت کو ذمہ داری سے سنبھالنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ کے ساتھ سفارت کاری کے راستے کھلے رکھیں گے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مطابق بات چیت ٹھوس اور تعمیری رہی، بات چیت باہمی افہام و تفہیم بڑھانے، غلط فہمیاں کم کرنے میں مدد دے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں چین و امریکا مشترکہ ورکنگ گروپ کی مشاورت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، صحت عامہ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید