• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شنگھائی کے اسپتال میں چاقو زنی، 4 افراد زخمی

چین کے شہر شنگھائی کے اسپتال میں نامعلوم ملزم نے چار افراد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

100 سال پرانے روئیجن اسپتال میں چاقو زنی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی۔

اسپتال کے ساتویں فلور پر ایک شخص نے مریضوں کو چاقو کے زور پر یرغمال بنایا ہوا تھا، پولیس نے فائر کر کے ملزم کو زیر کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ افراتفری کے عالم میں اسپتال سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹرز بھی مریضوں کے ساتھ بھاگ رہے ہیں۔


پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ روئیجن اسپتال کے اطراف کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

اسپتال کے حکام  کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کے اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید