وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا۔
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
ایوان وزیر اعلیٰ نے گورنر پنجاب کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سےاستعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔
رہنما مسلم (ن) خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، بطور وزیر الیکشن مہم نہیں چلاسکتا تھا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں 20 سیٹیں جیتیں گے۔