• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: غیرقانونی طور پر کھالیں جمع کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار

کمشنر راولپنڈی نورالامین - فوٹو: فائل
کمشنر راولپنڈی نورالامین - فوٹو: فائل

کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بھی اتنے ہی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

کمشنر نورالامین مینگل نے راولپنڈی شہر کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر انہیں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔ 

شہر میں ناقص انتظامات پر کمشنر راولپنڈی نے سی او کارپوریشن اور ایم او آر کی سرزنش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں افسران کو حتمی وارننگ دی گئی ہے۔

اسلاآباد میں آلائشین تلف کرنے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن جاری

دوسری جانب اسلام آباد میں آلائشیں تلف کرنے کے لیے سی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس میں 2 ہزار سے زائد اہلکار اور 200 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ 

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں بیگز بھی تقسیم کیے گئے،  جبکہ عملہ گھر گھر جا کر آلائشیں اٹھانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک مختلف علاقوں سے ٹنوں کے حساب سے آلائشیں اٹھائی جاچکی ہی جبکہ انہیں اٹھانے اور تلف کرنے کا عمل عید کے تینوں دن جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید