لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا نوجوان جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک نوجوان کو روکا، جس پر وہ رکنے کے بجائے بھاگ گیا اور تعاقب کے دوران ملزم نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ بھی کردی۔
پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا، ہلاک نوجوان کے اہلخانہ نے ڈولفن اہلکارں پر حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشیوں کے تشدد سے ڈولفن اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مارے جانے والے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔
اس حوالے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔