• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 منشیات فروش گرفتار، ساتھی خاتون فرار

کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کی جامعات میں منشیات فراہم کرتے تھے، کارروائی میں ملزمان کی خاتون ساتھی فرار ہوگئی۔

حکام کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور آدھا کلو آئس برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید