• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی کا دورہ مری، انتظامات کا جائزہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس عید کے تیسرے روز مری کے دورے پر پہنچ گئے اور سیاحوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح تیار رہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے ساتھ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے کہا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، سیاحوں کے لیے خصوصی شٹل سروس چلائی ہے، ٹورازم ڈیسک بھی بنائے ہیں۔

آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ مری میں اس وقت تقریباً 6 ہزار کے قریب گاڑیاں موجود ہیں، شہر میں کپیسٹی سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے۔

آر پی او نے مزید کہا کہ مری میں پولیس اور وارڈنز کی اضافی نفری سے ٹریفک روانی کو یقینی بنایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید