• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی اقوام عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں، چین

چین نے خبردار کیا ہے کہ ایشیائی اقوام عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں۔

انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتا میں آسیان سیکریٹریٹ میں ایک خطاب میں چین کے وزیرخارجہ وانگ یی (Wang Yi) نے کہا کہ خطے میں کئی ممالک پر دباؤ ہے کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کریں یا کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے خطے کو جسے جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہو، جغرافیائی سیاسی حساب کتاب اور کسی بڑی طاقت کی دشمنی اور زبردستی سے شطرنج کے مہروں کے طور پر استعمال ہونے سے محفوظ رکھنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید