• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی برتری دیکھ کر حکومت نے دھاندلی شروع کر دی: شیخ رشید

حکمران عوام کے فیصلے کو عزت دیں ورنہ خود ذلیل ہوں گے، شیخ رشید
حکمران عوام کے فیصلے کو عزت دیں ورنہ خود ذلیل ہوں گے، شیخ رشید

چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 20 نشستوں پر برتری دیکھ کر حکومت نے دھاندلی اور غنڈہ گردی شروع کر دی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والے ووٹ کو ذلیل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکمران عوام کے فیصلے اور ووٹ کو عزت دیں ورنہ خود ذلیل ہوں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی، کرپشن، منی لانڈرنگ کے ڈسے ہوئے عوام میں حکومت کے خلاف نفرت انتہا پر ہے، حکمران جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں وہ خود پھنستے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کل میں نے ٹاؤن شپ اور صدر میں جلسہ کیا، وہاں کی انتظامیہ کو پولیس نے پکڑ لیا۔

قومی خبریں سے مزید