• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مالکان کے تشدد سے ہلاک ہونیوالے بچے کے ورثاء کا پتہ نہ چل سکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تشدد سے ہلاک ہونے والے 11 سالہ گھریلو ملازم کامران کے ورثاء کا پتہ نہ چل سکا۔

پولیس کے مطابق متوفی کامران کے ورثاء کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہ ہوسکا جبکہ اُس کے زخمی بھائی عدنان کو آج چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔

لاہور پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بچوں کے والد کا نمبر تاحال بند ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے کہ بچوں پر تشدد گھر میں ہوا یا کہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 کم عمر گھریلو ملازمین پر مبینہ تشدد کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 1 بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا، دونوں بھائی کراچی کے رہائشی تھے۔

قومی خبریں سے مزید