امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات خطرے کا پیش خیمہ ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے تناظر میں روس اور ایران کے تعلقات میں گرم جوشی خطرہ ہے۔
صدر جو بائیڈن کے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ یوکرین کے عوام کو مارنے کے لیے روس کا ایران سے اتحاد بڑھانا خطرہ ہے۔ یوکرین جنگ کیلئے روس ایران اتحاد کو دنیا کو بطور خطرہ دیکھنا چاہیے۔
جیک سلیوان کے مطابق روسی صدر کا ایران کا دورہ کرنے کا وقت بھی دلچسپ ہے۔
ادھر خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ایران، روس کو سیکڑوں ڈرونز دے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن اگلے ہفتے ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر بائیڈن بھی آج مشرق وسطیٰ کے دورے پر پہنچے ہیں۔