• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑے دھڑ والی بچیوں میں سے ایک کا دل پوری طرح نہیں بنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیدائشی طور پر جڑے دھڑ والی جڑواں بچیوں کا ماہرین امراض قلب نے بدھ کو معائنہ کیا ۔ این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل نے بتایا کہ ماہر ین امراض قلب نے ہمیں بتایا ہے کہ ایک بچی کے دل کا مسئلہ ہے اس بچی کا دل پوری طرح نہیں بنا ہے تاہم ابھی بچیوں کی تفصیلی رپورٹ نہیں آئی۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی بچیوں کے مزید علاج کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائےگا ۔ا ن کا کہنا تھا کہ کچھ اعضاء ایک بچی کے جسم میں ہیں جبکہ کچھ دوسری بچی کے جسم میں ہیں اس لئے تاحال انہیں آپریشن کے ذریعے الگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بچیاں قبل از وقت پیدا ہوئی ہیں اور ان کا وزن 1.2اور 1.6کلو گرام ہےجو انتہائی کم ہے ۔ ایسی بچیوں کو انفیکشن کا بھی خطرہ ہوتا ہے اس لئے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کی صبح عمر کوٹ سے قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دو ایسی جڑواں بچیاں لائی گئی تھیں جن کے سینے اور پیٹ جڑے ہوئے ہیں اور وہ ایک ساتھ سانس لیتی ہیں ۔
تازہ ترین