لندن(پی پی آئی)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کیلئے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سرگرم ہوگئے ‘مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے لندن میں پاکستان کے مسلم لیگی رہنمائوں نے ملاقاتیں کی ہیں‘ان ملاقاتوں میں سابق وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں نواز شریف پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کیلئے ان اضلاع کی اہم شخصیات سے براہ راست رابطے میں ہیں اور کچھ یقین دہانیاں بھی کرائی ہیں۔