• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ایجنڈے میں زائد المیعاد مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری شامل ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سیلاب کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 اور 7 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے پر اعتماد میں لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید