• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کی بہن کو جواب دے دیا

ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کی بہن کو جواب دے دیا، آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے الزام لگایا تھا کہ ریا چکرورتی نے ان کے بھائی کی زندگی برباد کی۔

جواباً آج ریا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دبے لفظوں میں ایک معنی خیز پیغام دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہنگامہ خیزی سے اوپر نکل آؤ، انانیت سے اوپر نکل آؤ، اتنا اوپر نکل آؤ کہ وہ صرف تم پر انگلیاں ہی اٹھا سکیں۔

ریا چکرورتی نے کہا کہ تم وہاں ہو جہاں وہ کبھی نہیں پہنچ سکتے، تم سکون میں ہو، تم محبت کے ساتھ ہو، انہیں سوچنے دو، تم کافی ہو، تم مکمل ہو، تم جیسے ہو ویسے ہی بہترین ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے کہا تھا کہ سشانت کی زندگی 2019 میں برباد ہونا شروع ہوئی کیونکہ اس سال ریا چکرورتی ان کی زندگی میں آئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید