• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھری میر واہ: کرپشن کے الزام میں پٹواری گرفتار

ٹھری میرواہ(نامہ نگار) فیض گنج کے پٹواری محمد اعظم انڑ کو سب سر کل افسر اینٹی کرپشن ٹھری میرواہ جنسار احمد سومرو کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہو ئے گرفتار کرلیا ۔سب سرکل افسر ٹھری میرواہ کے مطابق پٹواری محمد اعظم انڑ نے 2010 کے سیلاب میں سیلاب متاثرین کیلئے آنے والے سامان میں خورد برد کی اور 17 لاکھ روپے سے زائد کا سامان بیوپاریوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزم کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین