• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔ 

شہر قائد میں ہونے والی اس تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی بھی بند کردی گئی۔ 

کراچی کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، کورنگی، ملیر، لانڈھی، ڈیفنس میں بارش ہوئی۔

اسی طرح صدر، آئی آئی چندریگر روڈ  اور کیماڑی میں بھی تیز بارش جاری ہے، جبکہ  گلشن اقبال ، گلستان جوہر میں بھی بارش ہوئی۔

ملیر ہالٹ اور کلفٹن ڈیفنس میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا اور  اسکیم 33 میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید