احمد آباد (جنگ نیوز) بھارتی عدالت ریاست گجرات میں2002ء میں ہونیوالے مسلم کش فسادات کا فیصلہ آج سنائے گی۔ اس کیس میں 62 افراد پر قتل عام میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے۔گجرات کے اس وقت کے وزیراعلیٰ اور موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ قتل عام روکنے کے لیے انہوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔