• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور ترکی کے صدور ایرانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے تہران روانہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کریں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی تہران روانہ ہوں گے جہاں وہ ایران اور روسی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ مشرقِ وسطیٰ کے بعد خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے پیوٹن اور اردوان ایران پہنچیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والی ملاقات آستانہ عمل کا حصہ ہے جو شام سے متعلق ہے۔

ان ملاقاتوں میں شام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

پیوٹن اور اردوان کی بھی ملاقات تہران میں ہوگی، ایرانی میڈیا کے مطابق تینوں ممالک کی شام میں دلچسپی ہے۔

ایران اور روس دمشق کی حکومت کے حامی ہیں جبکہ ترکی شامی صدر بشارالاسد کے مخالفین میں سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید