• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئی


رحیم یارخان میں دریائے سندھ میں گزشتہ روز باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 کشتیوں پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں کو بچانے کیلئے دوسری کشتی کے سواروں نے دریا میں چھلانگیں لگا ئیں۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک 22 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ 28 سے زائد لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دریائے سندھ میں 100باراتیوں سے بھری کشتی الٹی جس میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ جارہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سے تاحال 22 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، نکالی گئی لاشیں خواتین کی ہیں، باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100افراد سوار تھے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید