ایران اور روس کے درمیان تقریباً 40 ارب ڈالر کے توانائی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی اور روسی کمپنیوں کےسربراہان نے مفاہمتی یادداشت پر آن لائن تقریب میں دستخط کیے۔
ادھر ایرانی وزارت تیل کے حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی ایرانی کیش آئی لینڈ سمیت 6 گیس فیلڈز کی ترقی میں مدد کرے گی۔
اس حوالے سے ایرانی وزارت تیل نے مزید بتایا کہ روسی کمپنی گیزپروم ایل این جی منصوبوں کی تکمیل میں بھی شامل ہوگی۔
ایرانی وزارت تیل کے مطابق روسی کمپنی گیس برآمد کرنے کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر میں بھی شامل ہوگی۔