• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اسمبلی، عمران کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے قرارداد جمع

پشاور(ٹی وی رپورٹ)عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کیلئے قرار داد پشاور اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔قرار داد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ایما پر 3 اپریل کو ان کے حواریوں نے آئین کی دھجیاں بکھیریں، سپریم کورٹ کےجج بھی عمران خان سے متعلق اضافی نوٹ دے چکے ہیں۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، عمران خان کےخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز فوری کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید