کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالدیپ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ بھارت نے جیت لی۔ تھائی لینڈ نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے محمد عظیم نے مسٹر ایشیا 70 کلو گرام سینئر کیٹیگری میں چوتھی اور فضل الہی نے مسٹر ایشیا100کے جی میں پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ ایونٹ میں پاکستان کے شہزاد قریشی نے 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور عمر شہزاد جونیئر 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔