اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آج اجلاس میں آ کر ہمارے اجلاس کو مان لیا، چلو دیر سے آئے درست آئے۔
پنجاب اسمبلی ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کل اہم ترین دن ہے، تمام اراکین ڈسپلن کے ساتھ آئیں۔
رہنما ق لیگ نے کہا کہ تمام اراکین اکٹھے رہیں اس سے طاقت ملتی ہے۔ کل اہم مرحلے سے اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ کل بروز جمعہ اسمبلی اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، ڈپٹی اسپیکر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صدارت کریں گے۔