• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول صدیقی کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ جمہوریت کے استحکام کے لئے دونوں رہنماؤں کا مل کر چلنے پر اتفاق، ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کی خراب ہوتی معاشی صورتحال میں سیاسی اور جمہوری ااستحکام ضروری ہے، آئین و قانون کی بالادستی ہی ملک کو اس صورتحال سے نکال سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہیں تمام معاملات کو مل کر افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔