• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے کل آئین اور قانون کے مطابق کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے کل آئین اور قانون کے مطابق کامیابی حاصل کی، 25 ارکان کو ڈی سیٹ کر کے ضمنی الیکشن کرائے گئے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ یہ ایک آئینی اور قانونی مسئلہ ہے، تشریح بہت ضروری ہے، ادب سے استدعا ہے اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آئینی بحران پیدا کرنے والے آج کس منہ سے عدالت گئے ہیں، حالیہ تمام معاملات فل بینچ کی تشکیل کا تقاضا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں پارٹی سربراہ کے لامحدود اختیارات کو مانا جاتا رہا، سینیٹ میں مسترد شدہ ووٹوں کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی بھی ہارے تھے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیا گیلانی صاحب کے سینیٹ کے معاملے کو بھی سنا جائے گا، گیلانی صاحب کے معاملے پر بھی پریزائیڈنگ افسر نے رولنگ دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید