لاہور قلندرز جنوبی افریقی ملک نمیبیا میں ہونے والے چار فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ میں بھارتی، جنوبی افریقی اور نمیبئن ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ یکم ستمبر سے کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نمیبیا میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے جارہی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے 9 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سے لاہور قلندرز کے علاوہ بھارت سے بنگال ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ سے ایمپریل لائنز اور میزبان نمیبیا کی ایگلز ٹیم شرکت کرے گی۔
اس ایونٹ میں لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت حاصل کرنیوالے ڈولپمنٹ اسکواڈ کی ٹیم شرکت کرے گی۔