• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: شازیہ مری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم، پی ٹی آئی چیئرمین عمران نیازی نے پے در پے جھوٹ بولے ہیں، اب ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ  عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں، وہ امن اور یکجہتی کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرتیں پھیلانے کا سلسلہ پہلی دفعہ شروع نہیں ہوا، عمران خان بھی اسی طرح کے فساد پیدا کر رہے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پوری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے، فتنہ خان لوگوں کو لڑوا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لیے الگ قانون اور مسلم لیگ ق کے لیے الگ قانون ہے، پی ٹی آئی کے 20 اراکین کو ڈی سیٹ بھی تو اسی قانون کے تحت کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عارف علوی کو صدرِ مملکت کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے، قاسم سوری کو ان کی رولنگ پر سمن نہیں کیا گیا، دوست مزاری کو ان کی رولنگ پر سمن کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور شخص تھا جو لندن میں بیٹھ کر ایسا کرتا تھا، آج اس کی تقریر پر پابندی ہے اس کا سب کچھ ختم ہو گیا، عمران خان بھی اسی طرف جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید