کراچی کی بارش نے نیو کراچی کے میدان کو سوئمنگ پول بنادیا، منچلوں نے ڈبکیاں لگائیں۔
ناگن چورنگی پر پانی فٹ پاتھوں پر پہنچ گیا، کراچی پولیس شہریوں کی مدد کو پہنچ گئی۔
نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی کی سڑکیں تالاب بن گئیں، سروس روڈز پر ندیاں بہہ گئیں۔
ادھر نارتھ کراچی کی دو منٹ چورنگی کو جھیل بنادیا، موٹر سائیکلیں پھنس گئیں تو ٹھیلے ڈوب گئے۔
بارش سے پیدا صورتحال میں چلنے والے ڈول گئے، دوسری طرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
گاڑیوں کا گزرنا محال ہوگیا، موٹر سائیکلیں بند، سڑک پر کھلے نالے اور گڑھے شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گئے۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے خیابان سحر کی سڑکوں پر پانی کا راج ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ نے پانی کی نکاسی کے لیے 300 سے زیادہ پمپ نصب کردیے لیکن پھر بھی رہائشیوں کو مشکلات سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔