کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے ہونے والی بحث سماجی رابطے کی ویب سائٹ تک پہنچ گئی ہے اور اس بارے میں مخلف آراء کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا ہے کہ برائے رہنمائی فرمائیں اگر صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم شہباز کو آئین کے آرٹیکل 91-3کے تحت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہیں تو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 24ایم این اے کس کی ہدایت کے پابند ہونگے۔ پارٹی سربراہ عمران خان یا پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض۔