بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار کارتک آریان کے کان میں کیا کہا تھا؟ سچ سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے حال ہی میں کارتک آریان سے ملاقات کے دوران ان کے کان میں سرگوشی کی۔
بالی ووڈ کے بادشاہ نے کیا کہا تھا؟ اس حوالے سے زیر گردش چہ مگوئیوں پر کارتک آریان نے خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان اداکار نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ملاقات میں سرگوشی کے دوران اُن کے لیے تعریفی کلمات کہے تھے۔
ایک انٹرویو میں کارتک آریان نے انکشاف کیا کہ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران وہ اور شاہ رخ ملے، کنگ خان نے مجھے گلے لگایا اور میرے گال پر تھپکی بھی دی اور مجھ سے فلم ’بھول بھلیاں 2‘ کے بارے میں بات کی۔
نوجوان اداکار نے بتایا کہ میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں، ملاقات کے دوران میں نے اُن سے پوچھا کہ سر! کیا آپ نے بھول بھلیاں 2 دیکھی ہے؟
اس پر کنگ خان نے جواب دیا کہ ’دیکھی ہے بیٹا، تو اُس میں بہت اچھا ہے‘۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ جب مجھے کنگ کہا جاتا ہے، تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ لقب شاہ رخ خان کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب مجھے ایسے مخاطب کیا جاتا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ اصطلاح مجھے قبول کرنی چاہیے، مجھے تو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔
کارتک آریان نے یہ بھی کہا کہ بادشاہ کہنا قبل از وقت ہے، میں پرنس کا لقب لینا چاہوں گا، یہ ایک مزاق ہے، دراصل میں ملنے والی تمام محبتوں سے خوش ہوں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان بائیک پر بیٹھے ہیں اس دوران کارتک آریان انہیں ملتے ہیں، اس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟