• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف و اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

لاہور (نمائندہ جنگ )لاہورکی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکلا کی جانب سے انکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

ملک بھر سے سے مزید