• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان نصیر نے حمزہ شہباز سے شیروانی مانگ لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حمزہ شہباز سے شیروانی مانگ لی۔

ارسلان نصیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد قوم کو عوام کے مینڈیٹ کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

اُنہوں نے مبارک باد دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ حمزہ شہباز بھائی اگر وہ شیروانی فارغ  ہے تو مجھے بھیج دیں، ولیمے کے فنکشن پر کام آئے گی۔

ارسلان نصیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو کرسی بچانے کے لیے دلچسپ مشورہ بھی دیا۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ حمزہ بھائی! ٹینشن کی کوئی بات نہیں، آپ آفس کو اندر سے کنڈی لگا دیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ ارے آپ ایسے کیسے چیف منسٹر نہیں رہے؟

ارسلان نے مضحکہ خیز انداز میں لکھا ہے کہ حمزہ بھائی آپ کسی کی نہ سنیں، باقی چیزیں بعد میں دیکھتے ہیں، آپ سب سے پہلے سے شیروانی کو جسم سے اسٹیپل کروائیں!

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل ملک کی موجودہ صورتِ حال پر دلچسپ میمز بنائی جا رہی ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید