• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کا سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے عدالتی اختیارات سے متعلق تجاوز پر بحث کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

 کابینہ اجلاس میں پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ ازخود نوٹس کیس اور بینچ بنانے کا اختیار صرف چیف جسٹس کا نہیں ہے۔

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کی منظوری بھی دے دی۔

کابینہ نے اتفاق کیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف غیر ضروری طور پر کارروائی کی گئی، اس حوالے سے ریکارڈ منظر عام پر لایا جائے جس کی جانچ کے بعد نظرثانی درخواستیں خارج کردی جائیں گی۔

کابینہ نے اس سلسلے میں انکوائری کمیٹی بنانے کی منظوری دی جس میں وفاقی وزرا قمر زمان کائرہ، طارق بشیر چیمہ اور رانا تنویر سمیت تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

کمیٹی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کی گئی نظرِثانی درخواستوں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید