اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،عطاء تارڑاس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ میں وزیر داخلہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔