• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہیر کی جان کو خطرہ ہے: والدہ نور بی بی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی لڑکی دُعا زہرا سے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے کہا ہے کہ اُن کے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے۔

حال ہی میں ظہیر احمد کے اہلِ خانہ نے انصاف کے حصول کے لیے لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل اور یوٹیوبر زنیرا ماہم کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ 

پریس کانفرنس کے دوران ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔ 

نور بی بی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس ختم کر دیا تھا لیکن دعا زہرا کے والدین نے اپنے جھوٹے الزامات کے ساتھ کیس کو دوبارہ اٹھایا، یہ سراسر غلط ہے۔

ظہیر احمد کی والدہ نے کہا ہے کہ جب میرے بیٹے عدالت گئے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔

اُنہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے۔

دوسری جانب ظہیر اور دعا زہرا کے وکیل نے کہا ہے کہ ظہیر اور اس کے بھائی شبیر ضمانت پر ہیں لیکن ابھی تک دونوں گرفتار ہیں، ہم اپنا کیس فوری طور پر سندھ ہائی کورٹ سے منتقل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہاں دعا اور ظہیر کی جان کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور کے شیلٹر ہوم سے منتقل کرنے کے بعد کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے۔

عدالت نے دعا زہرا کو اغواء کرنے کے مقدمے میں ظہیر اور اس کے بھائی شبیر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید