• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ لگانا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائر—فائل فوٹو
قمر زمان کائر—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت نے گورنر راج کی کوئی دھمکی نہیں دی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے رانا ثناء اللّٰہ کا پنجاب میں داخلہ بند کرنے کا کہا تھا جس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر پنجاب میں ان کا داخلہ بند کرتے ہیں تو یہ جواز گورنر راج کے لیے کافی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ریفارم ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ ہم آج نہیں کہہ رہے، جب حکومت آئی تھی تب بھی کہا تھا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ  فوج اور سیاستدانوں کی طرح عدلیہ کو بھی آئینی دائرہ کار میں رہنا ہے، اگر کوئی حدود سے تجاوز کرے گا تو اسے حدود میں رکھنے کے لیے کچھ فیصلے کرنا ہوں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کی حکومت دو چار دنوں کی مہمان ہے۔

قومی خبریں سے مزید