• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو عدالت میں چیلنج کریں گے، حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کے الیکشن کو کل عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کئے گئے تھے تاکہ پتا چل سکے ووٹ کس کو کاسٹ ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سبطین خان 185 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو 175 ووٹ ملے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 364 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں سے 4 ووٹ مسترد ہوئے، مسترد ووٹوں میں ایک پی ٹی آئی اور 3 اپوزیشن امیدوار کے تھے۔

قومی خبریں سے مزید