• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ڈیفنس، خاتون کے اغواء کار اور ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور کے علاقے ڈیفنس سے خاتون کو اغواء کر کے کار چھیننے والے ملزم عبداللّٰہ کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللّٰہ کو بیڈیا روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کا تعلق راولپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے ہے۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ خاتون سے چھینی گئی کار بھی ملزم سے برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی تصاویر بنا کر شناخت کے لیے نادرا کو بھجوادی گئی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹاؤن میں کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید