سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران چوہدری شجاعت کا خط ملنے کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
اپنے بیان میں دوست محمد مزاری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا خط تقریباً ساڑھے چار بجے ملا تھا، خط ملنے سے قبل مجھ سے مونس الہٰی نے پوچھا تھا کہ کیا آپ کوخط ملا ہے؟
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مونس الہٰی نے دوپہر کو تقریباً ایک بجے پوچھا کیا آپ کو چوہدری شجاعت کا خط ملا؟
دوست محمد مزاری نے مزید کہا کہ میں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ عدالتی حکم کے تحت کیا۔