• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان اور ایرانی سرحدی محافظوں میں تصادم، ایک افغانی ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران ایک افغان سپاہی ہلاک ہوگیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افغان صوبے نمروز کے پولیس ترجمان بہرام حکمل کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں ایک ہلاکت اور ایک زخمی ہوا اور تصادم کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب نیم سرکاری ایرانی خبر رسان ادارے فارس نے ایرانی سرحدی علاقے ہرمند کے گورنر میسام برازندح کے حوالے سے بتایا کہ سرحدی جھڑپیں رک گئی ہیں اور اس دوران کوئی اموات نہیں ہوئیں۔ 

ایک ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب طالبان فورسز نے ایک ایسے علاقے میں اپنا جھنڈا لہرانے کی کوشش کی جو افغان علاقہ نہیں تھا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں رہنے والے افراد اس جھڑپ کے دوران اپنا گھر چھوڑ کر جان بچانے کے لیے فرار ہوگئے تھے۔ 

واضح رہے کہ ایک برس قبل طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد سے ایران اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بار بار جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید