• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل نے مریم نواز کے پیغام پر جواب دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بلایا تھا اور ہدایت کی ہے کہ چھوٹے تاجروں کو نئے ٹیکس لاء پر مطمئن کریں۔

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ایسے دکاندار جن کا بل 150 یونٹ سےکم ہو وہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دکاندار جو ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں، انہیں 3 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا، جوٹیکس ادا کیا جائے گا وہ حتمی ہوگا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد دکانداروں کو نہ ٹیکس کا نوٹس آئے گا اورنہ ہی ایف بی آر افسران دکانوں کے چکر لگائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میں کل تاجروں کو اس حوالے سے مطمئن کروں گا۔

اس سے قبل ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ تاجروں کا موقف ہے کہ کچھ دکانیں بند ہوتی ہیں، اُن پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو دکانیں بند ہیں، ان پرٹیکس کے حوالے سے کچھ سدباب کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی دکان والا بھی ایک لاکھ روپے کماتا ہے، پوچھتا ہوں کہ کیا تاجر اپنی آمدن کا 3 فیصد ٹیکس بھی نہیں دے سکتے؟

قومی خبریں سے مزید