سکھر (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تین دریا فروخت کئے گئے لیکن کوئی نہیں پوچھتا کہ دریا کیوں بیچے گئے، سیاست دانوں کو گالیاں دیکر بدنام کیا جاتا ہے،ایٹم بم، میزائل سسٹم، آئین سیاست دانوں نے ملک کو دیا، ملک میں میڈیا موجود ہے لیکن پروگراموں میں سیاست دانوں کو گالیاں دینے کے علاوہ بات نہیں ہوتی۔