• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے کیخلاف احتجاج، اسلام آباد لاہور موٹروے ٹریفک کیلئے بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 افراد کے قتل کے خلاف موٹروے پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، پنڈی بھٹیاں کے قریب اسلام آباد لاہور موٹروے ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے شوکت بھٹی احتجاج میں موجود تھے، ڈی پی او حافظ آباد کے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے تین شہریوں کو ڈاکوؤں کا نام دے کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا موقف ہے کہ ڈاکو ادویہ ساز کمپنی کی وین سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار  ہو رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے کے لیے 5 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ڈاکوؤں کو روکنے کے لیے لگائے گئے ناکے اور تعاقب کرنے والی پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو مارے گئے، مرنے والوں میں 2 کا تعلق پنڈی بھٹیاں اور ایک کا اسلام آباد سے ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں 12 مقدمات درج تھے۔

قومی خبریں سے مزید